وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی پروگرام 2024-25 کا جائزہ اجلاس

صوبائی ترقیاتی پروگرام

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی پروگرام 2024-25 کی پیش رفت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری بلوچستان، اور مختلف سرکاری محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

صوبائی ترقیاتی پروگرام :اجلاس کے دوران مختلف سرکاری محکموں کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، ان کے معیار، اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تکمیل منصوبوں کی نگرانی مزید سخت کریں اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے نئی منصوبہ بندی اپنا لیں تاکہ صوبے کی ترقی کا عمل تیز ہو۔

اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اسکیمات کو پیش دہ مالی اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

https://quickscholor.blog/” ہمارے ویب سائٹپر وزٹ کریں تاکہ مزید خبریں حاصل کر سکیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *