یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ گیریژن میں یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ گورنر بلوچستان نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام، مسلح افواج کے جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Leave a Reply