گوادر میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کو پانی کی فراہمی کے مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر واضح کیا کہ گوادر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Leave a Reply