وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہا ہے جس میں بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الہندستان” کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ ایک بڑی کامیابی ہے جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہماری فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت اور عزم کے ساتھ سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قوم اور فورسز ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
Leave a Reply