کوئٹہ میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے شکایت سیل کا قیام

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت کوئٹہ میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی سے متعلق مسائل کا بروقت حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شکایت سیل کے ذریعے شہری اگر اپنے علاقے میں کچرا جمع ہونے، نالے بند ہونے یا گلیوں میں گندگی کی شکایت درج کرواتے ہیں تو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور صفاء کوئٹہ کی ٹیمیں فوری کارروائی کرتی ہیں۔ صفائی مکمل ہونے کے بعد شہریوں سے دوبارہ تصدیق بھی کی جاتی ہے تاکہ اطمینان ہو کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

یہ نظام نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ کوئٹہ کو صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر بنانے کے سفر میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں اور مسائل کی اطلاع بروقت دیں تاکہ شہر کو آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *