ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پی ڈی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ساتھ اجلاس میں شہر کی جاری ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سریاب روڈ، سرکی روڈ، کسٹم، پرنس روڈ اور سائنس کالج چوک سمیت متعدد منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جن میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ درپیش رکاوٹوں اور چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سائنس کالج چوک کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس کالج چوک کا منصوبہ عوامی سہولت اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر نبھائیں تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل ہو سکے۔
Leave a Reply