وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ انٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر خصوصاً کوئٹہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ اوسطاً ایک ہزار ٹن کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا تلف کیا جا چکا ہے۔ مزید یہ کہ شہر کے 18 بڑے نالوں کی صفائی کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ کوئٹہ کی صفائی اور خوبصورتی میں بھی بہتری لائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ان اقدامات میں تعاون کریں اور پلاسٹک بیگز کے بجائے ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا مقصد کوئٹہ کو ایک ایسا ماڈل شہر بنانا ہے جو صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے اعتبار سے دیگر شہروں کے لیے مثال بن سکے۔













Leave a Reply