ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ: جلدی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی، 350 قیدی متاثر

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں جلدی الرجی کی بیماری وبائی شکل اختیار کر چکی ہے، جس سے 350 قیدی متاثر ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ چھ ماہ سے جیل انتظامیہ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے محکمہ صحت سے مسلسل رابطے میں ہے، لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ذرائع نے یو این اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قیدیوں کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ جیل حکام نے اس حوالے سے محکمہ صحت اور ڈی ایچ او کوئٹہ کو ایک درجن سے زائد خطوط لکھے ہیں، لیکن نہ تو قیدیوں کے لیے ادویات فراہم کی گئیں اور نہ ہی ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے مزید قیدی بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل میں اس وقت تقریباً 1,400 قیدی موجود ہیں، اور موجودہ صورتحال نے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

متاثرہ قیدیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر قیدیوں کے علاج کے لیے اقدامات کریں۔ جیل حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

https://quickscholor.blog/” ہمارے ویب سائٹپر وزٹ کریں تاکہ مزید خبریں حاصل کر سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *