وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن اور چیف آف بگٹی وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر صوبے کی مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات وزیر اعلیٰ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہی ہیں۔ اس موقع پر تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کی قبائلی خدمات، سماجی کردار اور علاقے کے لیے کی گئی کوششوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ملاقاتوں کے دوران تعزیت کرنے والی شخصیات نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بھی تعزیت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر کی جانب سے ہمدردی قابلِ قدر ہے۔
چیف آف بگٹی وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر تعزیت













Leave a Reply