وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

بگٹی اقوام کے چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن، نامور قبائلی رہنماء وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں بگٹی اقوام کے افراد کے علاوہ دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے مرحوم کی قبائلی و سماجی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین، معززین اور عوام نے مرحوم کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد بگٹی اقوام کے چیف زادہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی ایک باوقار اور معتبر قبائلی شخصیت تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان تعزیت کے سلسلے میں 24 اور 25 دسمبر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *