وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی اتوار کے روز ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ کی عیادت کے لئے گولہ ہاؤس کراچی پہنچے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی، رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل، سندھ اسمبلی کے رکن امتیاز احمد شیخ، مقبول احمد شیخ، فیاض شیخ اور میر آفتاب خان بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے غزالہ گولہ کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں پھول بھی پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ غزالہ گولہ بلوچستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم سرمایہ ہیں اور ان کی سیاسی وابستگی ایک مثبت روایت کی نمائندگی کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے تاکہ وہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھیوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی دعاؤں پر مسرت کا اظہار کیا۔
Leave a Reply