کوئٹہ، 16 اکتوبر 2025 — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کے روز صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال زندگی کا ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
Leave a Reply