وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فتنۂ خوارج کے خلاف حالیہ کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، بلوچستان حکومت اور عوام اپنی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، لیکن قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں اور کسی صورت دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن و ترقی کے خواہاں ہیں اور حکومت ہر محاذ پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی تاکہ صوبے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *