وزیر اعلیٰ بلوچستان سے تعزیت و فاتحہ خوانی

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کے چچا زاد اور چیف آف بگٹیز وڈیرہ محمد شریف بگٹی مرحوم کے انتقال پر مختلف اہم شخصیات نے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان، ایران کے قونصل جنرل، صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹریز، سینیٹرز، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ سول و پولیس افسران، سینئر صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اظہارِ تعزیت پر آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے لیے کی گئی دعاؤں پر قدردانی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *