وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کامیابی سے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست سے بے لوث محبت اور پاکستانیت کا فروغ قومی یکجہتی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کا اصل چہرہ اجاگر کرنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور باشعور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاثر اور حقیقت میں فرق کو سمجھیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مشاہدے، تحقیق اور تجزیے کے ذریعے درست بیانیہ اپنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو وطن کی خدمت کے لیے وقف کریں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں سے ہم آہنگی ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کو صرف اختتام نہیں بلکہ فکری تحقیق کے نئے سفر کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ نوجوان ورکشاپ میں حاصل کی گئی سیکھ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔
آخر میں وزیراعلیٰ نے نیشنل ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی محنت و کاوش کو سراہا۔













Leave a Reply