وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر مشاورتی اجلاس

کوئٹہ، 29 ستمبر – وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروگرام کی موجودہ پیش رفت، اس کی وسعت اور مستقبل کے اہداف پر غور و خوض کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ بیرون ملک روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معتبر اداروں اور تجربہ کار فرمز کے اشتراک سے اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان ہنر مند بن کر صوبے کو معاشی ترقی کی سمت لے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو بلوچستان کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بااختیار بنا کر نہ صرف صوبے بلکہ ملک کو بھی ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق پروگرام کے تحت ٹیکنیکل اور پروفیشنل تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور آنے والے وقت میں بلوچستان کے ہنر مند نوجوان ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *