وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سابق وزیر اعظم انوار الحق کے ہمراہ بنوں حادثے میں شہید میجر عدنان اسلم کے گھر گئے اور ان کے والدین و لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے لازوال مثال قائم کی۔ شہداء کی قربانیاں ملک کے امن اور استحکام کی بنیاد ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے شہید کے والد کو ایک بہادر سپوت کا عظیم باپ قرار دیتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کیا، جبکہ شہید کی والدہ کو ایک عظیم ماں کہا جنہوں نے وطن کے لیے ایک جانباز کو جنم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر عدنان اسلم کی شہادت ان کی والدہ کے لیے فخر اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔ پوری قوم ان جیسے جانبازوں کی قربانیوں کی معترف اور ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
Leave a Reply