نوکنڈی میں خان محمد آصف خان سنجرانی کی فاتحہ خوانی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شرکت

نوکنڈی کے سنجرانی ہاؤس میں خان محمد آصف خان سنجرانی کی فاتحہ خوانی تیسرے روز بھی جاری رہی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سردار عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے میر یونس زہری، ایم پی اے زاہد علی ریکی، ایم این اے میر ملک شاہ گورگیج، پارلیمانی سیکریٹری محمد خان لہڑی، پرنس آغا عمر احمدزئی، سینیٹر آغا شکیل درانی، سابق وزیر راؤف رند اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

وزیراعلیٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں نے مرحوم کے صاحبزادوں، سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی، سابق ایم ڈی محمد رازق سنجرانی، سابق صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی اور تحصیلدار ضیاء سنجرانی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی نمائندوں اور معتبر شخصیات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *