مکران کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک بس حادثہ، زخمیوں کی فوری مدد

مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران اوماڑہ کے قریب مسافر بس کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر کراچی کے نجی اسپتالوں میں ایئر لفٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر گوادر اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی فوری شفٹنگ، علاج اور دیگر انتظامی امور میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *