سوئی میں وڈیرا نور علی چاکرانی اور ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت، امن اور ترقی کا عہد

آج سوئی میں ایک اہم اور تاریخی موقع اس وقت رقم ہوا جب وڈیرا نور علی چاکرانی اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ہتھیار رکھ دیے اور پاکستان کے پرچم کے ساتھ وفاداری نبھانے کا عہد کیا۔ یہ تقریب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی امن دوست اور دوراندیش قیادت کے زیر اثر منعقد ہوئی اور اس کی صدارت وزیراعلیٰ کے بھائی میر آفتاب احمد بگٹی نے کی۔

اس شاندار تقریب میں بگٹی قوم کے معزز افراد، وڈیرگان، نوٹیبلز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے اس دن کو واقعی ایک تاریخی اور یادگار موقع بنا دیا۔ ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے نئے شمولیت کرنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی اور ان کے خاندان کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کاوشوں کی واضح عکاسی ہے۔

آخر میں میر آفتاب احمد بگٹی نے پیغام دیا کہ جو افراد اب بھی پہاڑوں میں مختلف عناصر کے زیر اثر ہیں، وہ واپس آ کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور پرامن مستقبل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *