وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار اور فلاحی ادارے کے سربراہ پیٹر ارشد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بین المذاہب اتحاد کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنجے کمار اور پیٹر ارشد نے وزیر اعلیٰ کو اقلیتی یوم کے موقع پر صوبے میں منعقد ہونے والے مجوزہ پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں ان تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں رہنے والی تمام اقلیتیں صوبے کے ترقیاتی سفر اور سماجی ہم آہنگی کا اہم حصہ ہیں اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی یوم کی تقریبات نہ صرف یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیں گی بلکہ یہ برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کی عملی مثال بھی ہوں گی۔













Leave a Reply